2014 ءکا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

Sun, Eclipses

Sun, Eclipses

لاہور (جیوڈیسک) رواں سال 2014ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا جو پاکستان بھر میں نظر نہیں آئے گا۔ تاہم ملک کے معیاری وقت کے مطابق سورج گرہن صبح 8بج کر 53 منٹ پر جزوی اور 11بج کر 3 منٹ پرمکمل ہوگا۔ سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پرختم ہوگا۔

اس کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 22 منٹ ہوگا۔ سورج گرہن براعظم آسٹریلیا، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ پاکستان سمیت تمام ایشیائی ممالک ،براعظم یورپ، افریقا اور امریکا وکئی دوسرے ملکوں میں نظر نہیں آئے گا۔