2014 ء کے پہلے 6 ماہ میں 5.5 ملین افراد بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

اقوام متحدہ (جیوڈیسک) مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں کشیدہ صورتحال اور جنگی حالات کے باعث 2014ء کے پہلے چھ ماہ میں 5.5 ملین افراد بے گھر ہوئے جبکہ پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

اقوام متحدہ کی رفیوجی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2014ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 5.5 ملین افراد بے گھر ہوئے جن میں 1.4 ملین افراد نے بین الاقوامی بارڈرز پار کئے جبکہ بعض ممالک میں ایسے افراد کو آئی ڈی پیز کے طور پر کیمپوں میں پناہ دی گئی ہے۔

یو این ایچ سی آر کے سربراہ اینٹونیوگڈز کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کا کوئی سیاسی حل تلاش نہیں کر سکی۔

متاثرہ افراد کو موثر امداد دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور عالمی برادری کو اس مسئلے پر متحد ہونا چاہئے۔ شام کے مہاجرین کی تعداد جون 2014ء میں 3 ملین لوگ مہاجر بنے جن کی تعداد اب 23 فیصد ہو چکی ہے۔