2014 ء میں پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی ادائیگی کے دوران شام میں 60 صحافی قتل ہو گئے: رپورٹ

Journalist

Journalist

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی تنظیم’’کمیٹی برائے تحفظ صحافیوں‘‘نے کہا ہے کہ 2014ء میں پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی ادائیگی کے دوران شام میں 60 صحافی قتل کر دیئے گئے۔

ادارے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کم از کم 60 صحافی شام کے پرآشوب حالات میں پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران لقمہ اجل بنے تاہم 18 مزید مرنے والے صحافیوں کی اموات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا انکی موت فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران ہوئی تھی یا طبعی موت تھی۔