امریکا(جیوڈیسک)امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ڈیو ڈ پیٹریاس نے استعفی دے کر درست فیصلہ کیا تاہم ان کے کیرئیر کا اس طرح اختتام افسوسناک ہے۔ افغانستان میں فوجی انخلا کے بعد کتنے فوجی رہیں گے، اس کافیصلہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔
امریکا افغانستان سے 2014 میں اپنے فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کر چکا ہے تاہم اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ انخلا کے بعد افغانستان میں کتنے فوجی رہیں گے۔ ہوائی سے آسٹریلیا جاتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوباما انتظامیہ افغانستان میں امریکی جنرل جان ایلن کی سفارشات پر غور کر رہی ہے۔ امید ہے کہ پیچھے رہ جانے والے فوجیوں اور ان کے کردار کے بارے میں چند ہفتوں میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔