2014 کے بعد بھی امریکی فوج افغان فورسز کی مدد کریگی؛ اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ 2014 کے بعد بھی امریکی فوج افغان فورسز کی مدد کرے گی، افغانستان میں القاعدہ کو شکست دیدی ہے۔

افغانستان میں جاری امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔