وینا ملک کا پہلا فلمی آئٹم سونگ چھنو ریلیزکردیا گیا۔ اپنے آئٹم سونگ کے بارے میں وینا ملک کہتی ہیں اسے دیکھنے کے بعد لوگ چکنی چمیلی کوبھول جائیں گے۔ وینا ملک کا شور ہے گلی گلی چور ہے افیئرزکی ملکہ وینا ملک ایک بار پھر نئے دعووں کے ساتھ سامنے آرہی ہیں اور اب کی بار کچھ اور نہیں چکنی چمیلی کترینہ کیف سے جھگڑامول لیا ہے کہتی ہیں چھنو بن کر وہ دلوں پر بجلیاں گرائیں گی تو لوگ چکنی چمیلی کو بھول جائیں گے۔ دوسری طرف وینا ملک اس آئٹم سونگ کے بعد ایک بار پھر تنقید کے نشانے پر آگئی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے اس آئٹم سونگ میں وینا نے نہ صرف کترینہ کی ہو بہ ہو نقل کی بلکہ ساتھ ساتھ منی بدنام ہوئی کے گیٹ اپ کے ساتھ منی کا اندازبھی چرایا ہے۔ اب وینا بے چاری کریں تو کیا کریں کام نہیں کرتی تو مسئلہ کرتی ہیں تو بھی مشکل مگر وینا کے لئے ایشوز بنا کر اس کو سنبھالنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ دیکھیں وینا ملک فلم گلی گلی چور ہے کو آئٹم نمبر سے ہٹ کرواتی ہیں یا پھرفلاپ۔