کراچی (جیوڈیسک) سال 2016ء کو اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ سرمایہ کاروں نے جم کر حصص کی خریداری کی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 430 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 33 ہزار 246 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 317 کمپنوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
جن میں سے 224 کی قیمتوں میں اضافہ، 73 میں کمی، اور 20 کمپنوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے بہتر نتائج اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو گیس کی فراہمی کے نتیجے میں کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا جو مارکیٹ میں تیزی کا سبب بنی۔