،سکھر (جیوڈیسک) صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیا کہتے ہیں موجودہ حکومت کب چلی جائے کسی کو کچھ پتا نہیں، ملک بہت نازک دور سے گزر رہا ہے، کارکنان تیار رہیں 2016 میں عام انتخابات ہونگے اور پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی جس کے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے، کسی کے کہنے سےسندھ الگ نہیں ہوسکتا، سندھ الگ ہوا تو کراچی کے عوام کڑوا پانی پئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حاجی نواب خان وسان اور سکھر ائر پور ٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ 2015 میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے جس سے پیپلز پارٹی پر لگے داغ کو ختم کیا جاسکے گا۔
متحدہ کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی ہم نے دعوت نہیں دی تھی، متحدہ خود سندھ حکومت کا حصہ بنی ہے، اب اس کی مرضی ہے کہ وہ ساتھ رہے یا نہیں رہے ، انہوں نے کہاکہ کسی کے کہنے سےسندھ الگ نہیں ہوسکتا، سندھ الگ ہوا تو کراچی کے عوام کڑوا پانی پئیں گے، ،الطاف بھائی کبھی سندھ حکومت پر برس پڑتے ہیں تو کبھی وفاق پر لیکن سندھ کو الگ کرنے کی باتیں متحدہ کے قائد کو زیب نہیں دیتیں ، ایسے بیانات سے سندھی جاگ اٹھے تو کروڑوں لوگوں کو روکنا ہمارے بس کی بات نہیں ہوگی، سندھ کی تاریخ پا نچ ہزار سال پرانی ہے، اگر کسی نے اس کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کو نا کام بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی واحد پارٹی جس میں سندھی، پنجابی، بلوچی،پشتون اور اردو بولنے والے شامل ہیں، سندھ کی حفاظت صرف سندھ کے لوگ نہیں بلکہ پورا پاکستان کرے گا، کراچی کے حالات چند روز سے خراب ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن سندھ حکومت خاموش نہیں بیٹھی ہے، انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی طرح نواز لیگ بھی اپنی مدت پوری کرے ،اب اسلام آباد میں سردی بھی آنے والی ہے ، عمران خان اور طاہرالقادری اپنا نہیں تو عوام کا خیال کریں اور ضد چھوڑ دیں ،جلد عمران خان اور قادری کے دھرنے ختم ہوجائیں گے، اب ان کے دھرنوں میں وہ دم نہیں رہاہے۔