لاہور (جیوڈیسک) شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئے۔ کراچی ائیر پورٹ پر ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاک بھارت سیریز نہیں چاہتی۔
مصباح الحق کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ کب تک کھیلنا چاہتے ہیں۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کپتان اور ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اظہر علی ہی گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔