دوہزار اٹھارہ سے پہلے الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دھرنا پنجاب کے دیہات سے ہوتا ہوا سندھ میں داخل ہو گا۔ الیکشن 2018 سے پہلے ہوتے نظر آ رہے ہیں ، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر حکومت کی جا رہی ہے ان کے فلسفہ پر نہیں۔ اندرون سندھ رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

کہ دھرنا پنجاب کے دیہات سے ہوتا ہوا سندھ میں داخل ہو گا۔ سندھ کے عوام کرپشن سے تنگ آ چکے ہیں۔ سندھ کے لوگوں سے پیار کا رشتہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 سے پہلے نظر آ رہے ہیں۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرتی دکھائی نہیں دیتی۔

آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف سوئپ کرے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تھرڈ امپائر جوڈیشیل کمیشن بنائے جو ہمارا موقف سنے اور پھر فیصلہ کرے۔ ایک اور سوال پر ان کا کہنا ہے کہ سپیکر کا پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کو علیحدہ علیحدہ طلب کرنے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کرنا اور ضمنی الیکشن کرانا ہے۔

اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا ، تبدیلی ایک مشن ہے جس کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔کل لاہور میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت جرگے کو اب اہمیت نہیں دے رہی ہے، سراج الحق ہمارے لئے بہت محترم ہیں۔