اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ ہماری توجہ پاکستان کی ترقی پر ہے 2018 میں قوم کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دیں گے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار اسکولوں کی تعمیر کے لئے 8 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ یہ اسکول شانگلہ، بٹ گرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر میں تعمیر کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ پاکستان کی ترقی پر ہے 2018 میں قوم کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دیں گے۔ ہم روشن خیبر پختونخوا کے ساتھ روشن پاکستان بنائیں گے، ایرا خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں اسکولوں کی تعمیر کا کام ایک سال میں مکمل کریں۔