کراچی(جیوڈیسک) کراچی یوروپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار بیس میں منعقد ہونے والا یوروپین چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ یورپ کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائیگا۔
یہ فیصلہ جمعرات کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوئیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں ہوا ،اب تک یہ ہوتا آیا ہے کہ ٹورنامنٹ کسی ایک ملک یا دو ممالک کو مشترکہ میزبانی دی جاتی تھی۔ مگر اتنے زیادہ ممالک میں بیک وقت اس کا انعقاد پہلی بار ہو گا۔
برطانوی فٹ بال ایسوسی ایشن نے یوروپین فٹ بال ایسوسی ایشن کو فائنل کے لیے پہلے ہی ویمبلے اسٹیڈیم کا نام تجویز کر دیا ہے۔ویلز، اسکاٹ لینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ نے بھی یوئیفا سے ان میچوں کو منعقد کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے میزبان شہروں کے لیے بولی کا سلسلہ مارچ میں شروع ہوگا جس کے بعد دو ہزار چودہ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔