بیونس (جیوڈیسک) آئرسنہ اسپین کا میڈرڈ، نہ ترکی کا استنبول، اولمپکس 2020 کی میزبانی کا اعزاز ٹوکیو کو مل گیا۔ گزشتہ سال یہ اعزاز ملا تھا لندن کو، اور 2016 اولمپکس کی میزبانی کا فیصلہ برازیل کے ریو ڈی جنیرو کے حق میں ہوا۔باری آئی اولمپکس 2020 کی۔ جس کی میزبانی کا فیصلہ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ اس بار استنبول، میڈرڈ اور ٹوکیو میدان میں تھے۔ میڈرڈ تو ووٹنگ کے پہلے راونڈ میں ہی باہر ہو گیا۔
بچے استنبول اور ٹوکیو، 2 مضبوط امیدوار۔ اجلاس کے کئی سیشنز اور طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین یاکس روگ نے36 کے مقابلے میں 60 ووٹوں سے جیتنے والے شہر کا اعلان کیا۔یہ اعلان ہوتے ہی اجلاس میں شریک جاپانی نمائندوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ آخر کئی برس کی محنت رنگ لائی تھی۔ انہیں مبارکباد دینے کے لیے جاپانی وزیر اعظم بھی پہلے ہی بیونس آئرس پہنچ چکے تھے۔جب یہ اعلان ہوا تو جاپان میں صبح کے سوا 5 بج رہے تھے، لیکن وہاں بھی جشن ماننے والوں کی کمی نہ تھی۔
2 سال پہلے کے سونامی کے بعد جاپانیوں کو ایسی ہی بڑی خوشی کا انتظار تھا۔ جاپان کو یہ اعزاز پہلی بار 1940 میں ملا لیکن دوسری جنگ عظیم کے باعث یہ اولمپکس ہو ہی نہ سکے۔پھر ٹوکیو نے 1964 میں شاندار اولمپکس کا انعقاد کیا۔ 2020 میں کوئی کسر نہ رہ جائے، اس لیے جاپان میں انتظامات شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے لیے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔