21 ستمبر کو ملکی سطح پر یوم عشق رسول (ص) منایا جائے، اطہر عمران طاہر(مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
Posted on September 16, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور 17 ستمبر کو کراچی میں شہید ہونے والے شہید ناموس رسالت شہید علی رضا تقوی کی شہادت کی مناسبت سے المصطفی ہائوس لاہور سے جاری بیان کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا کہناتھا کہ گزشتہ سال امریکی ملعون (پادری)کی جانب سے رسول خدا (ص)کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف ملت تشیع کے عظیم سپوت شہید علی رضا تقوی نے کراچی میں اپنی جان دے کر اُمت مسلمہ (پاکستان ملت تشیع) کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی ملعون پادری ٹیری جونز (لعنتی)کی جانب سے سردار انبیا ء حضرت محمد (ص) کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔ جس کے بعد پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سب سے ملت جعفریہ نے اس اندوہناک سانحے کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ اسی سلسلے میں کراچی میں ملت جعفریہ کے سپوت شہید علی رضا تقوی کو امریکہ کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی میں شہید کردیا گیا تھا۔
اطہر عمران نے شہید علی رضا تقوی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ علی رضا تقوی نے ناموس رسالت (ص) کیلیے جان دے کر پاکستان میں بسنے والے ملت تشیع کو خصوصی امتیاز سے نوازا ہے۔ شہید علی رضا تقوی ایک مجاہد، محنتی اور سچے عاشق رسول(ص) تھے۔
جن کی عظیم قربانی ملت اسلامیہ اور پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ا طہر عمران کا مزید کہنا تھا کہ شہید علی رضا تقوی عشق رسول (ص) میں اس قدر سرشار تھے کہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان میں فتنوں کی آماجگاہ (امریکی قونصلیٹ)پر پرچم رسول اللہ(ص) کو نصب کیا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ 21 ستمبر کو ملکی سطح پر یوم عشق رسول (ص)منایا جائے۔