گرے ہیں لفظ ورق پہ لہو لہو ہو کر

sad

sad

گرے ہیں لفظ ورق پہ لہو لہو ہو کر
محازِ زیست سے لوٹا ہوں سرخرو ہو کر

اُسی کی دید کو اب رات دن تڑپتے ہی ہیں
کہ جس سے بات نہ کی ہم نے دُوبدو ہو کر

بجھا چراغ ہے دل کا، وگرنہ کیسے مجھے
نظر نہ آئیگا وہ میرے چار سُو ہو کر

ہم اپنے آپ ہی مجرم ہیں اپنے منصف بھی
خود اعتراف کریں اپنے رُوبرو ہو کر

اس ایک خواہشِ دل کا پتہ چلا نہ اُسے
جو درمیاں میں رہی صرف ہو کر

میں سب میں رہتے ہوئے کس طرح بھلائوں تجھے
ہر ایک شخص ہی ملتا ہے مجھ کو تو ہو کر

اب اس کے سامنے جاتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں
بھلا دیا تھا جسے محوِ جستجو ہو کر

ہوئی نہ جذب زمیں میں تو رات کی بارش
فضا میں پھیل گئی خاکِ رنگ و بو ہو کر

مٹا جو آنکھ کے شیشوں کے اس کا عکس نسیم
رگوں میں پھیل گیا خوں کی آرزو ہو کر
افتخار نسیم