اب نظر آنا بھی اُس کا کہانی بن گیا
Posted on February 28, 2012 By Adeel Webmaster افتخار نسیم
eye looking
اب نظر آنا بھی اُس کا کہانی بن گیا
وہ زمیں کا رہنے والا آسمانی بن گیا
آج تک دل میں کوئی ٹھہرا نہیں اس کے بعد
یہ مکاں بھی جانے والے کی نشانی بن گیا
ڈوبتا ہی جا رہا ہے شہر میرے سامنے
شام کا بادل بلائے ناکہانی بن گیا
گونجتے ہیں لفظ خالی مدعا کے واسطے
ہاتھ سے لکھا بھی پیغامِ زبانی بن گیا
جس کے ہوتے غم گزرتا بھی نہ تھا نزدیک سے
دور جاتے ہی وہ میرے غم کا بانی بن گیا
کل تلک جس کو پگھلنے سے بچاتے تھے نسیم
وہ بدن اب شہر کی گلیوں کا پانی بن گیا
افتخار نسیم