22 اگست کو فریڈم پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کی حمایت کا مقصد غریب عوام کے نمائندوں کی حمایت ہے، مامون الرشید

کراچی: پاکستان سنی لیگ کے سربراہ مفتی مامون الرشید قادری نے کہا کہ ہم نے حلقہ NA129 حلقہ NA48 سے فریڈم پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا مقصد غریب عوام کی حمایت کرنا ہے یہ دونوں وہ نمائندے ہیں جو عوامی نمائندے ہیں جو حالات کے نشیب و فراز کو جانتے ہیں جو حالات و واقعات کی نزاکت کو جانتے ہیں۔

اس لئے ان کی حمایت کی کہ اگر وہ بحکم الہی عوامی قوت سے جیت کر اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں تویہ نہ صرف ان حلقوں کے لئے بلکہ پورے پاکستان کی خوش نصیبی ہو گی کیونکہ وہ اسمبلیوں میں جاکہ عوامی مفادات کے لئے بولیں گے وہ مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سنی لیگ ہر اس فرد کی حمایت کا اعلان کرتی ہے جو کسی بھی حلقے سے غریب عوام کے حق میں آواز بلند کرے اس ہی جذبے کہ تحت پاکستان سنی لیگ نے فریڈم پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا۔