220 کے وی کی زیر زمین کیبل میں آنےوالی خرابی دور کر دی گئی

Electric

Electric

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 220 کے وی کی زیرزمین کیبل میں آنےوالی خرابی دور کردی گئی ہے جس کے بعد کلفٹن، صدر محمودآباد اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق جن علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ ہوئی ان علاقوں کوآج ریلیف دینگے۔ دوسری جانب لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سےبجلی بدستور غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔