دی ہیگ ہالینڈ(امانت علی چوہان)پاکستان کے کرپٹ الیکشن سسٹم میں جمہوری تبدیلی کے لیئے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے مطالبے کے ساتھ 23دسمبرمینارِپاکستان پرہونے والا تاریخی اجتماع وطن عزیز میں آغازِانقلاب ثابت ہوگا اس اجتماع سے خطاب کرنے کے لیئے عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری لاہور پہنچ رہے ہیں جہاں پر ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا ۔اس تاریخی اجتماع میں شرکت کرنے کے لیئے پاکستان بھر سے لاکھوں افراد مینار پاکستان پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ بیرون ممالک سے بھی پاکستانی ہزاروں کی تعداد میں لاہور پہنچ رہے ہیں ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے ڈائریکٹرعلامہ احمد رضا نقشبندی نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وطن عزیز کے عوام پر مسلط کردہ استحصالی نظام کو دفن کرنے لیئے سیاست نہیں ریاست بچاؤکے نعرے ساتھ عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں لہذا تیئس دسمبر کے اجتماع میں شرکت کر کے پاکستان میں جاری ظالمانہ نظام جس نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے پورے ملک پر ایک عذاب کی کیفیت ہے اللہ کے خزانوں سے مالامال ارضِ وطن میں لوگ زندگی کے لیئے سسک رہے ہیں جبکہ موت اتنی سستی ہوچکی ہے کہ روزانہ پورے ملک میں سینکڑوں افراد قتل کردئیے جاتے ہیں اب اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہوگا اس کے لیئے سب سے پہلے جمہوریت کے نام پر رائج کرپٹ انتخابی نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نظام عوام کا نمائندہ نہیں بلکہ پاکستان پر قابض دو فیصد سرمایہ داروں کا نمائندہ ہے وطن عزیز ان خاندانوں کی وراثت بن کر رہ گیا ہے ۔
ایسے موقع پرشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ذات اللہ کی ایک نعمت سے کم نہیں جنہوں نے اس کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف اعلانِ بغاوت کردیا ہے اور پاکستان کے ہر طبقہ فکر کے لوگ سیاست نہیں ریاست بچائو کے نعرے تلے جمع ہو چکے ہیں اور مینار پاکستان کا اجتماع اس کا ثبوت ہوگا لہذا تمام پاکستانی عوام بالخصوص بیرون ممالک رہنے والے افراد پاکستان میں اپنا اثرورسوخ استعمال کریں تاکہ ملک میں حقیقی جمہوری دور کا آغاز ہو سکے اور عوام کے مسائل پر قابو پا کر وطن عزیز کو اتنا مضبوط کر دیا جائے جہاں کسی دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت بھی نہ ہو ۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ چوہدری خالدمحمودنے اپنے بیان میں کہا کہ 23 دسمبر مینارِپاکستان کا اجتماع دنیا کے تاریخی اجتماعات میں سے ایک تاریخی اجتماع ہوگا جو یہ ثابت کردے گا کہ پاکستان کی اکثریت عوام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نعرے سیاست نہیں ریاست بچائو کے ساتھ پاکستانی پرچم تلے جمع ہو چکی ہے اور ملک پر مسلط کردہ کرپٹ نظام کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ کرپٹ انتخابی نظام کی تبدیلی وطن عزیز میں حقیقی جمہوری تبدیلیوں کا آغاز ثابت ہو گی اور وہ دن دور نہیں جب عوام کو ان کے تمام حقوق باعزت میسر ہوں گے۔
چوہدری خالد محمود نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فہم وفراست کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آجکل پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوںکے سربراہ عوامی مسائل سے مکمل قطع تعلق کیئے ہوئے صرف سیاسی گٹھ جوڑاور اپنی اپنی جماعت کے لیئے سیٹ اڈجسٹمنٹ کی فکر میں ہلکان ہوئے جارہے ہیں کسی کو پاکستان کے غریب عوام کے مسائل کی کوئی دلچسپی نہیں ، روزانہ کئی درجن افراد کا قتل ،اغوا برائے تاوان،کراچی ، بلوچستان اور سرحد کے شمالی علاقہ جات کے تمام حالات کے ساتھ روزانہ دس ارب روپے کی کرپشن کی موجودگی میں وطن عزیز مسائلستان بن کر رہ گیا ہے ایسے وقت میںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان کے عوام کے لیئے امید کی ایک کرن بن کر سامنے آئے ہیں آج ہر ٹی۔وی پروگرام میں لوگ سیاست نہیں ،ریاست بچاؤ کا نعرہ بلند کررہے ہیں لہذا ہر پاکستانی جو ملک اور قوم کا درد رکھتا ہے وہ سامنے آئے اور اس کرپٹ ظالمانہ انتخابی نظام کو ٹھوکر مار کر پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے اور مینار پاکستان کے تاریخی اجتماع میں شریک ہو کر یہ پیغام عام کردے کہ ہماری جدوجہد حصول اقتدار نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا حصول ہے اورہماری منزل ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ہے جو دہشت گردی سے پاک ہو ، جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جہاں غریب عوام کو بھی تحفظ کے احساس کے ساتھ روزمرہ کی ضروریات باآسانی دستیاب ہوں ۔