23دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لیے پروفیسر حسن میر قادری آج پاکستان روانہ ہونگے

Hassan Mir Qadri

Hassan Mir Qadri

23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ، ریاست بچاؤعوامی اجتماع میں شرکت کے لیے یورپ بھر سے منہاج القرآن کے عہدیداران اور وابستگان کی پاکستان راونگی شروع ہو چکی ہے منہاج یورپین کونسل کے امیر پروفیسر علامہ حسن میر قادری آج (14دسمبر 2012ء کو )پاکستان روانہ ہو رہے ہیں، روانگی سے قبل منہاج یورپین کونسل کے سیکریٹری میڈیا نوید احمد اندلسی سے ٹیلیفونک گفتگو انہوں نے کہا کہ 23دسمبر 2012ء کا دن پاکستان میں فرسودہ انتخابی نظام کے خاتمے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان واپسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان (لاہور) پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس بھی شرکت کریں گے ۔پاکستان کے وقت کے مطابق پروگرام کا آغاز صبح 10بجے جب کہ یورپین وقت کے مطابق صبح 6بجے ہو گا۔