جہلم :23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،بلاشبہ یہ دن جمہوری فکر کی آبیاری کا دن ہے،اہل اقتدار کے ساتھ ساتھ ذمہ دار شہریوں کو بھی مملکت خداداد میں جمہوری سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے حلقہ فکرو فن کے زیر اہتمام ” قرارداد پاکستان کا جمہوری منشور”کے عنوان کے تحت اپنے اظہاریہ میں کیا،سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے،آج کے دن کے حوالے سے ہمیں دیکھنا ہو گا کہ ہم نے پاکستانیت کو فروغ دینے میں کس حد تک کامیابی حاصل کی ہے،بیرون ملک مقیم قلمکار جاوید اختر جاوید نے منظوم
اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری افکار دا دن اے وکھری سوچ بچار دا دن اے ظلمت آئی پکڑاں دے وچ سورج دی یلغار دا دن اے نویں نویں سوچاں اتے آیا اج گفتار دا دن اے
آخر میںسابق ناظم یوسی چوہدری خاور وجاہت وسیم نے کہا کہ حکومت کو مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی توجہ دینی ہو گی اور ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے ورنہ لوگوں کے مقابل کوئی زیادہ دیر کہاں ٹھہر سکا ہے،