23 دسمبر سے شروع ہونیوالی تبدیلی کی تحریک اب انقلاب بن چکی ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین القادری

17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسے حقائق سے پردہ اٹھائیں گے جو عوام کے شعور کی آنکھ کھول دیں گے پاکستان عوامی تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور عہدیداروں کا نظم اور اسقامت دیگر سیاسی و مذ ہبی جماعتوں لے لئے قابل تقلید ہے ۔

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران لاہور کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے لخت جگر اور تحریک منہاج القران کی فیڈرل کو کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پاکستان چند خاندانوں کے لئے نہیں بلکہ غریب مسلمان کے لئے بنایا گیا تھا ۔جاگیردار ،وڈیرے ،سرمایہ دار اور نا اہل سیاستدان پچھلے 65 سالوں سے غریبوں کے حقوق سے کھیل رہے ہیں ۔23 دسمبر سے پہلے شروع ہونیوالی تبدیلی کی تحریک اب انقلاب بن چکی ہے۔غریب عوام 17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت مین اکڑی گردنوں سے سریے نکال دیں گے ۔

17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں پاکستان عوامی تھریک کے جلسے میں ایک بار پھر عوام کا سمندر امن اور جمہوری روایات کے مطابق اکٹھا ہو گا اور ملک میں حقیقی تبدیلی لاکر دم لے گا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا چوروں، لٹیروں اور وڈیروں سے کوئی مطالبہ نہیں بلکہ ان کی طاقت تو بیواوں یتیموں کے آنسو اور غریبوں کی سسکیاں ہیں۔18 کروڑ عوام اپنا حق لے کر دم لیں گے اور منظر 17 مارچ کو ایک بار پھر دنیا دیکھے گی۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران لاہور کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اجلاس تحریک منہاج القران لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر، پاکستان عوامی تحریک لاھور کے صدر چوہدری افضل گجر ،حفیظ اللہ جاوید ،شہزاد قادری ،رمضان ایوبی،الطاف رندھاوا، ثناء اللہ خان اور لاہور کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسل کے ہزاروں کارکنان شریک تھے۔ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں آئین و قانون جمہوریت کی بالادستی کے لئے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی کے تمام کارکنان نے 32 سالہ رفاقت کا حو ادا کر دیا ۔

آپ کے لاکھوں کے تاریخی اجتماعات اور پر امن لانگ مارچ نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم مہذب ہی ہے لیکن انہیں آج تک مہذب قیادت ہی نہیں ملی ۔اگر پاکستان عوامی تھریک کے قائد شیخ الاسلام طاہر القادری کی قیادت ساری قوم کو مل جائے تو امت مسلمہ اور پاکستانی قوم اپنا کھویا ہو ا وقار اور عظمت پھر سے حاصل کر سکتی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منھاج القرآن کے کارکنوں اور عہدیداران کا نظم اور استقا مت دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے لئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے پارٹی کارکنوں کر اندر حقیقی روح پھونک دی ہے اور اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے عمل کو اتنا موثر ،جاندار اور شفاف بنا دیا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی فیصلوں میں بھی UCاور یونٹ سطح کے عہد یداران کی مشاورت لازمی ہوتی ہے اور فہصلے بند کمرے میں نہیں بلکہ زمینی حقائق کے مطابق کھلے آسمان تلے ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار اور با اختیار بنانے کے لئے جو تاریخی کاوش کی وہ وقت کا اہم ترین تقاضا تھا مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان جس طرح اہم ترین مطالبات سے پیچھے ہٹ رہا ہے اس سے پردے کے پیچھے ملک وقوم کے خلاف ہونیوالی مکروہ سازش بے نقاب ہو رہی ہے،الیکشن کمیشن کا یہی وطیرہ رہا تو آنے والے الیکشن جھر لو ہونگے جو ملک کو تباہی کے گڑہے میں دھکیل دیں گے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ 17 مارچ لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی تاریخی جلسے میں ڈاکٹر طاہر القادری ایسے مزید حقائق سے پردہ اٹھائیں گے جو عوام کے شعور کی آنکھ کھول دیں گے ۔جنرل کونسل کے اجلاس سے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر ۔ اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہرنے بھی خطاب کیا۔