آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

Weather

(جیو ڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کاشتکار حضرات کیلئے اطلاع ہے کہ گندم اور کپاس کی کاشت کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ چندروز کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان اور راولپنڈی ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گوپس میں25ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ مالم جبہ17،لوئر دیر14،استور08،ہنزہ بونجی،کالام05،گلگت، چلاس،سیدو شریف03،اسکردو02،کاکول اور مری میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 جبکہ شہید بینظیر آباد اور لسبیلہ میں44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی مقدار273فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد31،مری17،لاہور41،مظفرآباد26،کراچی41،گلگت18،پشاور34،فیصل آبا40،کوئٹہ27،ملتان40،سکردو16اور حیدرآباد میں 40 ریکارڈ کیا گیا۔