لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔مریضوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی۔24 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ ایک ہی روز میں ڈینگی کے آٹھ مریض سامنے آئے ہیں جن میں پانچ مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ گنگا رام ہسپتال، شاہدرہ ہسپتال میں ایک ایک مریض اور شیخوپورہ میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد ضرور بڑھ رہی ہے اور یہ ڈینگی کا موسم بھی ہے کیونکہ موسم گرمی سے سردی کی طرف تبدیل ہو رہا ہے تاہم ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور عوام کو بھی چاہئے کہ وہ بھی ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔