24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں ہونےو الی مون سون کی بارشوں نے درجہ حرارت کم کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونےو الی مون سون کی بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔فیصل آباد میں آج بھی ابرکرم برسا،جسے لوگوں نے خوب انجوائے کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے قبائلی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ سندھ میں بھی ابر کرم برسنے سے گرمی کم ہوگئی کہیں باران رحمت برس رہا ہے تو کہیں ابر آلود موسم نے فضا کو دلکش بنادیا۔۔

ادھر چارسدہ میں صبح نو بجے سے موسلاددھار بارش نے بجلی کا نظام درہم برہم کردیا ۔تیز آندھی کے باعث کچے مکانات کی دیواریں گر گئیں، درخت اکھڑ گئے، سڑکوں پر ٹریفک معطل رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران، حیدر آباد، میر پور خاص کراچی، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔