لاہور (جیوڈیسک) جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ جیو پر الزامات کے ثبوت پیش کریں اور اپنی ٹیم کے ساتھ آکر مناظرہ کرلیں۔ 247 گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن عمران خان اس چیلنج کا جواب نہیں دے سکے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیو نیوز پر الیکشن 2013 کے دوران دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے،اس پر جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ جیو نیوز پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں
اس کے لیے وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آئیں اور مناظرہ کرلیں،247 گھنٹے گزر جانے کے باوجود عمران خان ثبوت دینا تو درکنار اب تک افتخار احمد کے چیلنج کا کوئی جواب بھی نہیں دے سکے۔