پاکستان (جیوڈیسک) حکومت پاکستان نے پچیس ارب اڑتیس کروڑ روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کردی۔ فروخت کئے گئے بانڈز کی شرح منافع میں کمی واقع ہوئی۔
حکومت پاکستان نے تین ، پانچ ، دس اور بیس سال کے تیس ارب روپے مالیت کے بانڈ نیلام کرنے کا حدف مقررہ کیا تھا ۔ تاہم مقررہ ہدف سے پندرہ فیصد کم بانڈز فروخت کیے۔ نیلامی میں تین سالہ کے سولہ ارب، پانچ سال کے چار ارب اور دس سال کے چار ارب کے بانڈز فروخت کیے۔ تینوں مدت کے بانڈز کی شرح منافع میں تیئیس، اکیس اور پندرہ بیسسز پوئنٹس کی کمی ہوئی۔