270 کروڑ روپے دینے کا دھرنوں سے کوئی تعلق نہیں، طاہرالقادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

ٹورنٹو (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 270 کروڑ روپے کی بات انھوں نے بھی کی تھی۔ مگر اس کا دھرنوں سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان ہی اسکا جواب دے سکتے ہیں۔ لاہور پہنچ رہا ہوں ، حکومت نے گرفتار کرنا ہے تو کرلے۔

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لندن روانگی سے پہلے طاہرالقادری نے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے دھرنا ختم کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ 270 کروڑ روپے دینے کی بات میں نے بھی کی مگر یہ نہیں کہا تھا کہ پیسے دھرنے ناکام کرنے کے لیے دیئے گئے۔

عمران خان نےیہ بات کی ۔وہی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ 20 نومبر کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔ حکومت نے گرفتار کرنا ہے تو یہ شوق بھی پورا کرلے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار وانٹ جاری ہوچکے ہیں۔ حکومت آج تک تو کبھی گرفتار نہیں کرسکی۔