گجرات کی خبریں 29/9/2013
Posted on September 30, 2013 By Majid Khan گجرات
ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی اور ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
گجرات (جی پی آئی) حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاور المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار ہوتی لاہوتی علمدار سجادہ نشین ڈیرہ لال قلندر دا سخی لجپال قلندر دا نے ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی اور ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، اور ملاقاتوں کے دوران انہوں نے مختلف امور خصوصاً شہر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی تجاویز دیں ، بعد ازاں انہوںنے اپنے ڈیرہ کے مسائل پر روشنی ڈالی ، جہاں پر ٹی ایم اے کی غفلت کی وجہ سے گندے پانی سے ڈیرے کا تقدس پامال ہو رہا ہے ، جس پر ڈی سی او گجرات نے فوری طور پر ٹی ایم او کو حکم دیا کہ ان معاملات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور لوگوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جائیں ،جس پر ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی نے فوری طور پر اپنے عملہ کو ہدایات جاری کیں ، جنہوں نے موقع پر جا کر حالات کا معائنہ کیا اور رپورٹ ڈی سی او گجرات کو ارسال کر دی ، ڈی سی او گجرات نے یقین دلایا کہ یہ معاملے فوری حل کیے جائیں گے اور لوگوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ، کیونکہ عوام کی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کا مشن ہے ، ڈی پی او گجرات نے حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاور المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار ہوتی لاہوتی علمدار سجادہ نشین ڈیرہ لال قلندر دا سخی لجپال قلندر دا کی نشاندہی پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی ، ہدایات جاری کیں ، اور ایس ایچ او سول لائن کو احکامات جاری کیے ، اس موقع پر حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاور المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار ہوتی لاہوتی علمدار سجادہ نشین ڈیرہ لال قلندر دا سخی لجپال قلندر دانے کہا کہ یہ اہلیان گجرات کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں پر ایسے افسران تعینات کیے گئے ہیں ، جو کہ خالصتاً خدمت خلق کیلئے کام کر رہے ہیں ، اور انہوں نے کبھی بھی عوامی خدمت کے کاموں سے دریغ نہیں کیا ، اور ہمیشہ ایسی پالیسی اختیار کی ہے جس سے عوام الناس کو فائدہ پہنچے اور ہم عنقریب ان افسران کی عزت افزائی کیلئے ڈیرہ لجپال قلندر دا ، سخی لجپال قلندر دا جی ٹی روڈ گجرات میں خصوصی تقریب منعقد کرینگے ، جس میں ان افسران کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائینگی۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف سماجی شخصیت قاری محمد اشرف شاکر یو پی ایس والے نے اپنے ایک تعزیتی بیان
گجرات (جی پی آئی)معروف سماجی شخصیت قاری محمد اشرف شاکر یو پی ایس والے نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف کی دادی محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کی دادی محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
گجرات (جی پی آئی) حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاور المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار ہوتی لاہوتی علمدار سجادہ نشین ڈیرہ لال قلندر دا سخی لجپال قلندر دا نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کی دادی محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں عطا فرمائے۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مادری زبان کی اشاعت کے بغیر کوئی بھی قوم یا معاشرہ حقیقی ترقی نہیں کر سکتا
گجرات (جی پی آئی) مادری زبان کی اشاعت کے بغیر کوئی بھی قوم یا معاشرہ حقیقی ترقی نہیں کر سکتا ، تنظیم سچ سنگ مادری زبان پنجابی کیلئے کوشاں ہیں ، تنظیم سچ سنگ کے تمام عہدیداران اور ممبران کی طرف سے ہم جاوید بٹ کو چیئرمین اور کوارڈی نیٹر این جی اوز منفرد ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ، جن کی سیاسی اور سماجی خدمات اہل گجرات قابل تحسین ہیں ، ان خیالات کااظہار ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری سکن سپشلسٹ و صدر سچ سنگ نے سچ سنگ کے زیر اہتمام ہونے واللے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ تعلیم کے معیار میں ترقی کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی مادری زبان کی ترقی پر توجہ دے ، کیونکہ مادری زبان کے بغیر اعلیٰ تعلیم کے نظام میں جو خامیاں ہیں ان کو دور نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ تنظیم سچ سنگ کے زیر اہتمام بہت جلد گجرات میں لوک میلے کا اہتمام کیا جائیگا ، اس کے علاوہ گجرات میں آڈٹ کونسل کے قیام کے لئے راست اقدامات کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم جاوید بٹ راہنما مسلم لیگ ن کو چیئرمین و کوارڈی نیٹر NGOمقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، اور انہیں اہل گجرات کی سیاسی ، سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور ہم سب ان کے مشکور ہے کہ وہ پنجابی زبان کے پھیلائو کیلئے تنطیم سچ سنگ کے شانہ بشانہ ہیں ، اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں کرنل محمد الیاس ، چوہدری محمد اکرم سینئر نائب صدر سچ سنگ ، ڈاکٹر عبدالباسط راٹھور جو ائنٹ سیکرٹری پروفیسر وسیم ، ڈاکٹر افتخار احمد رانا و دیگر شامل ہیں۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر میں عطائی اور جعلی ڈاکٹروں نے انت مچا دی ہیں ،گلی محلوں میں بیٹھے عطائی ڈاکٹروں نے لوگوں میں بیماریاں بانٹا شروع کر دی
گجرات (جی پی آئی) شہر میں عطائی اور جعلی ڈاکٹروں نے انت مچا دی ہیں ،گلی محلوں میں بیٹھے عطائی ڈاکٹروں نے لوگوں میں بیماریاں بانٹا شروع کر دی ہے ، معززین ڈی سی او اور ای ڈی او ہیلتھ سے ایکشن لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں جعلی اور عطائی ڈاکٹروں نے مختلف جگہوں جس میں محلہ قطب آباد ، عثمان پورہ ، امین آباد ، فیض آباد، عزیز آباد سہر فہرست ہیں ، میں مختلف ناموں سے کلینک اور منی ہسپتال کھول کر لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہیں ، سستے داموں خریدی جانے والی ادویات دگنی قیمت پر فروخت کی جاتی ہے ان میں سے کچھ عطائیوں جن میں ڈاکٹر منیر آف عثمان پورہ ، ڈاکٹر محمد اختر آف قطب آباد ، ڈاکٹر محمد اختر آف فیروز آباد و دیگر شامل ہیں کو سیاسی اور محکمانہ سرپرستی حاصل ہے ، جس کی وجہ سے یہ لوگ ممنوعہ اور بین شدہ کی فروخت سے بھی دریغ نہیں کرتے ، محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ سینٹری افسران ایکشن لینے کیلئے تو آتے ہیں ، مگر مٹھی گرم ہونے پر سب اچھا کی رپورٹ جمع کروا دیتے ہے ، عطائی ڈاکٹروں نے جہاں بیماریوں کی تقسیم اور پھیلائو شروع کر رکھا ہے وہی انہوں نے سادہ لوح افراد کو مختلف ادویات کے کورسز جن میں یرقان کا علاج ، بے اولادی کا علاج مردانہ اور زنانہ کمزوری کا علاج ، بالوں کے علاج وغیرہ شامل ہیں کی مد میں بھاری رقم وصول کرنا شروع کر رکھی ہیں ، ان میں سے بہت سارے ایسے بھی ہیں ، جو ادویات کی مد میں شراب اور منشیات بھی فروخت کر رہے ہیں ، ان عطائیوں کی وجہ سے جہاں لوگوں کی صحت تباہ ہو رہی ہے وہی یہ لوگ بھاری منافع کما کر اور نشہ آور اور ادویات فروخت کرکے نوجوان نسل کو مفلوج کر رہے ہیں ، جن کی تباہی کا ذمہ دار انتظامیہ کے متعلقہ افسران کو سمجھا جاتاہے ، بلکہ ان افسران کو روز قیامت حساب بھی دینا پڑے گا ، شہر کے مختلف علاقے کے معززین اور سماجی حلقوں میں ڈی سی او ، ڈی پی او اور ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان عطائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کیے گئے کی پر زور مذمت
گجرات (جی پی آئی) عالمی مبلغ اسلام اور آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور علماء و مشائخ کونسل برطانیہ کے صدرصاحبزادہ سید مزمل حسین شاہ جماعتی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کے واقعات جن میں گرجا گھروں پر اور پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کیے گئے کی پر زور مذمت کی اور ان واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ حقیقت میں پاکستان کے دشمن ہیں ، اسلام کے دشمن ہیں اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اسلام ایسی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا اور یہ لوگ پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے لہٰذا حکومت ایسے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مذاکرات کی مجاز نہیں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان کے قیام کے بھی مخالف تھے اور اس وقت پاکستان کے استحکام کے بھی مخالف ہیں ، اور یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان کی دشمن قوتوں کی مدد سے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم افواج پاکستان کی فاٹا اور شمالی علاقوں سے واپسی کے اس وقت تک مخالف ہیں جب تک وہاں سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا اور وہاں پر مکمل امن و امان نہیں ہو جاتا۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی ریکارڈ کامیابی کیلئے پر عزم ہے
گجرات(جی پی آئی)ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی ریکارڈ کامیابی کیلئے پر عزم ہے،اور وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میںملک ترقی کی منازل طے کرے گا،ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی سیاسی و سماجی رہنما میر اسد رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ PP109کی تعمیروترقی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، اور ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت پر عزم ہے، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کسی غریب کو اس کا حق اس کی دہلیز پر نہ ملے، اور مسلم لیگ ن کے ہی دور حکومت میں غریب خوشحال اور ان کے بچوںکو نوکریاں ملتی ہیں،اور غریبوں کو ان کا حق بھی ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف ، امریکی جنگ سے علیحدگی ، گفتوشنید، حقیقت اور مفاہمت جیسے اقدامات کی وکالت کرتی رہی ہے
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف ، امریکی جنگ سے علیحدگی ، گفتوشنید، حقیقت اور مفاہمت جیسے اقدامات کی وکالت کرتی رہی ہے، اور ہمیشہ کرتی رہے گی، دہشت گردی پر بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس کے بلانے کے چند دن بعد ہی پشاور میں چرچ پر حملے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کچھ ناپسندیدہ عناصر اب بھی آل پارٹی کانفرنس میں کئے جانے والے فیصلوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل گجرات کی سینئر نائب صدر شمیم شفقت سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا، انہوں نے کہا کہ پشاور چرچ پر حملہ ایک انسان پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے،انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری مشکل کی اس گڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے ، ہم اور تحریک انصاف لیبر ونگ کے تمام عہدیدار ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر سے سختی سے نبٹا جائے، تاکہ پھر کوئی دپشت گرد ایسا کرنے سے پہلے سوچے کہ میرا کیا ہوگا۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاور کے گرجا گھر میں خودکش دھماکہ کے اس افسوسناک سانحہ پر گہرے غم و غصہ کا اظہار
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع گجرات کے نائب صدر احسان بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کے گرجا گھر میں خودکش دھماکہ کے اس افسوسناک سانحہ پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ اس لحاظ سے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ عاقبت اندیش ظالم دہشت گرد دوں اور سفاکوں نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ابھی سانحہ لاہور کو ہم بھول نہ پائے تھے کہ سانحہ پشاور پیش کر دیا گیا، جس ملک میں غیر مسلم مخفوظ نہیں وہاں پر دوسری مذہبی جماعتیں کیسے مخفوظ رہ سکتی ہیں۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی تجویز انتہائی ظالمانہ ہے،اس قسم کے فیصلوں سے پہلے ہی عوام کی کمر دوہری ہو چکی ہے،اس پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے عظیم بزنس مین مہر امتیاز احمد نے ایک اخباری بیان میںکیا، انہوں نے کہا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود حکومت عوام کو مہنگائی کے سوا ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے، اس حکومت کو چاہئے کہ عوام کی حالت زار پر رحم کھائے اور مہنگائی میں اضافے کی کوشش سے باز رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے محمد خالد قریشی کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ہائوسنگ گجرات جہلم و منڈی بہائوالدین تعینات کر دیا
گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب نے محمد خالد قریشی کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ہائوسنگ گجرات جہلم و منڈی بہائوالدین تعینات کر دیا اس سے قبل محمد حمید اپنی ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے محمد خالد قریشی نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ہائوسنگ گجرات کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے گذشتہ روز انہوں نے گجرات کا دورئہ کیا اور محکمہ ہائوسنگ کے عملہ سے میٹنگ کی اس موقع پر سب انجینئر محمد انجم اور ہیڈ کلرک مشتاق احمد بھی موجود تھے۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد سلیم نے گذشتہ روز جی ٹی روڈ سائنس کالج کے قریب واقع شجاعت نرسری کا دورئہ کیا
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر گجرات آصف بلال لودھی کی ہدایت پر ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی ایس ڈی او خلیل احمد سب انجینئر چوہدری محمد سلیم نے گذشتہ روز جی ٹی روڈ سائنس کالج کے قریب واقع شجاعت نرسری کا دورئہ کیا اور شجاعت نرسری سے ملحقہ نالہ کی بندش پر متعلقہ حکام سے تفصیلات معلوم کیں اس موقع پر شجاعت نرسری کے مالک چوہدری گل نواز جٹ رندھاوا المعروف سائیں اللہ ہو سرکار نے ٹی ایم او خرم ترہنگی کو بتایا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے جٹووکل سے سائنس کالج تک تعمیر کیے گئے گندے نالے کا پانی آئے روز نرسری میں داخل ہو جاتا ہے جس سے نرسری میں موجود لاکھوں مالیت کے پودے خراب ہو جاتے ہیں دوسری جانب نرسری میں لگائے گئے علم کی بھی بے حرمتی ہوتی ہے جس پر ڈی سی او گجرات نے ٹی ایم او گجرات کو نالہ کی دیوار کو فوری طور پر اونچی تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے آئندہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ضلع گجرات میں تیاریوں اور کامیابی کیلئے ضلع کے چاروں حلقوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے آئندہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ضلع گجرات میں تیاریوں اور کامیابی کیلئے ضلع کے چاروں حلقوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں حلقہ این اے 104 کیلئے نوابزادہ طاہر الملک اور تنویر گوندل حلقہ این اے 105 کیلئے چوہدری مبشر حسین اور چوہدری محمد فراز حلقہ این اے 106 کیلئے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے طارق محمود حلقہ این اے 107 کیلئے ایم این اے چوہدری عابد رضا اور سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان پر مشتمل کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ن لیگ کی مرکزی قیادت نے مقامی رہنمائوں کو ٹارگٹ سونپا ہے کہ وہ ضلعی سطح پر جماعت میں موجود دھڑے بندی کا خاتمہ کر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اہل امیدواروں کو آگے لائیں تاکہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 45 سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 45 سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر سمیت بی ایچ یو اور میٹرنٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 45 سیٹیں خالی پڑی ہیں جس سے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ضلع بھر میں ای این ٹی سپیشلسٹ نیوروسرجن پتھالوجسٹ گائناکالوجسٹ ریڈیالوجسٹ اور آرتھوپیڈک سرجن کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج دنیا کے اندر جو جنگ و جدل انتشار انارگی ہے اس کے سبب استحصالی قوتیں تمام نظام اپنے ہاتھوں میں لیکر اس کی بساط لپٹنا چاہتی ہیں
گجرات (جی پی آئی ) آج دنیا کے اندر جو جنگ و جدل انتشار انارگی ہے اس کے سبب استحصالی قوتیں تمام نظام اپنے ہاتھوں میں لیکر اس کی بساط لپٹنا چاہتی ہیں مگر وہ لوگ جو انسانیت سے پیار محبت اور احترام کرتے ہیں وہ ان سامراجی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنگ ئے ہیں بالخصوص ان مذہبی قوتوں شخصیات اور لیڈر شپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ان سامراجی قوتوں کے چنگل سے آزاد کراتی ہیں جب تک استحصالی قوتوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار قاضی قدیر احمد خاموش چیئرمین ایم سی ایف پاکستان نے گجرات میں اسلام کے نام پر دہشت گردی اور ہماری ذمہ داریاں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کرسچن فیڈریشن انٹرنیشنل ڈاکٹر سید اظہر حسین کی قیادت میں جو کام کر رہی ہے اس کا بنیادی مقصد استحصالی قوتوں سے الجھنے کی بجائے انہیں سمجھانا ہے معاشرہ ماحول اور سوسائٹی میں ایک مثال قائم کرتی ہے تاکہ انسان ہر کسی کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات استوار کر کے پروان چڑھ سکے قاضی قدیر خاموش نے کہا کہ آج معاشرہ میں احترام اور روایت ختم ہو رہی ہیں مگر ان روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے اب علماء اکرام کو اپنے حجروں سے نکلنا ہو گا اور معاشرہ میں ہر طرف پیار اور محبت کو فروغ دینا ہو گا ہمیں اپنی گفتگو میں نرمی پیدا کرنی ہو گی تاکہ ہمارا پیغام ہر طرف پھیلے اور امن قائم ہو سانحہ پشاور پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان سب کیلئے بنایا ہے مگر چند شر پسند عناصر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کیلئے حربے استعمال کر رہے ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء اکرام آپس میں بھائی چارے کا پیغام دینا شروع کر دیں تو پر امن ہو جائے گا ہم نے نفرت کا مقابلہ محبت سے کرنا ہے تاکہ معاشرہ میں ایک پائیدار تبدیلی آ سکے ڈاکٹر سید اظہر حسین نے کہا کہ کوئی مسلمان دوسرے مسلمان پر حملہ نہیں کر سکتا یہ حرکت صرف کافر ہی کر سکتا ہے سانحہ پشاور میں کئی بے گناہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا جو کہ بہت بڑا ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نبی ۖ کی سنتیں بھول گئے ہیں اس لئے دنیا میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں ہماری کامیابی بھی اسی میں ہے کہ ہم اللہ اور رسول ۖ کے بتائے ہوئے احکامات کی تکمیل کریں اس میں ہماری کامیابی ہے مولانا محمد یحییٰ واہلہ نے کہا کہ اسلام ہر مذہب کے لوگوں کو تحفظ دیتا ہے مسلمانوں اور پاکستان پر حملے کرنے والے کون ہیں پوری دنیا اس سے بخوبی آگاہ ہے یہ کام اہل کفر کا ہے مسلمان ایسے کام نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا نام ہے دہشت گردوں کا نام اسلام نہیں ہے حافظ انعام اللہ کنجاہی نے کہا کہ ہم اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ ان پر نہیں ہوا بلکہ ہم پر ہوا ہے تمام عبادت گاہوں مدرسوں اور چرچوں کا احترام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول تشکیل دیا جائے جس میں تمام مذاہب اپنے اپنے طریقہ سے زندگی بسر کر سکیں اور آپس میں ڈائیلاگ کے ذریعے ایک دوسرے کے مذہب کو سمجھنے کی بھی کوشش کر سکیں انعام اللہ کنجاہی نے کہا کہ اسلام کی تعلیم یہ نہیں کہ کسی کو مذہب کے نام پر محبوس کر دیا جائے یہ اختلاف اس وقت پیدا ہوتا ہے جب مذہب کو سامنے لایا جاتا ہے ہمیں مذہب سے ہٹ کر سوچنا ہو گا اس سیمینار کے ذریعے ہمیں ان شر پسندوں کو پیغام دینا ہے کہ اگر امن چاہتے ہو تو تمام مسلمان متحد ہو کر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کریں ڈاکٹر عبدالغفور نے کہا کہ ہمیں دکھ کی اس گھڑی میں اپنے تمام اختلافات کے بارے میں سوچنا ہو گا کہ ان کو کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے نفرتوں اور فرقوں کے نام پر جو خلیج پیدا ہوا ہے اسے کیسے دور کیا جا سکتا ہے ہمیں سوچنا ہو گا بانی پاکستان نے فرمایا تھا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اس ملک میں سب لوگ اکٹھے رہیں گے مگر اب ان قوموں کو لڑایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے اصولوں سے ہٹ گئے ہیں ہمیں دوبارہ اپنے اصولوں کی طرف لوٹنا ہو گا اس میں ہماری کامیابی ہے اور آپس میں دوریاں ختم کر کے بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا ہے مسیحی لیڈر احسان سندھو نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پورے ملک میں غم کی لہر ہے پاکستان بلکہ پوری دنیا کی مسیحی برادری سانحہ پر غمگین ہے مسلم کرسچن فیڈریشن انٹرنیشنل نے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے ہمیں بھرپور حوصلہ دیا ہے احسان سندھو نے کہا کہ وہ کون سے لوگ ہیں جو پاکستان کی سلامتی کو برباد کرنا چاہتے ہیں کرسچن کمیونٹی نے پاکستان بنانے میں بے پناہ قربانیاں دیں اور انہیں اب قتل کیا جا رہا ہے جو کہ قابل افسوس ہے ہماری حکومت کو اب ان گھنائونے عناصر کو بے نقاب کرنا ہو گا جو پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور بے گناہ افراد کو قتل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی پاکستان کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگی رہنما اور انجمن کشمیریاں بخشوپورہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف بٹ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگی رہنما اور انجمن کشمیریاں بخشوپورہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف بٹ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا ان کی رہائش گاہ محلہ بخشوپورہ میں ہوئی جس میں سیاسی و سماجی دینی و مذہبی شخصیات وکلاء ڈاکٹرز نے شرکت کی شرکاء میں سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود شعیب اصغر بٹ حاجی طارق بٹ عامر بٹ مقبول حسین خلجی گلزار قریشی شیخ علی مرزا نعیم گل انور شیخ صہیب سرور سید شاہد شاہ شیخ خالد گلزار عرف بھولا پہلوان چوہدری ظفر اقبال وڑائچ قاری غلام سرور سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
َََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنما چوہدری جاوید گجر بلجیم سے فرانس پہنچ گئے
گجرات (جی پی آئی) پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنما چوہدری جاوید گجر بلجیم سے فرانس پہنچ گئے فرانس پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنما چوہدری صفدر برنالی نے چوہدری جاوید گجر کا شاندار استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنمائوں نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com