3فٹ 4 انچ لمبے سنہری بالوں والی بر طانوی بچی

Golden Hair

Golden Hair

لندن (جیوڈیسک) جہاں ایک طرف دنیا بھر میں خواتین کی ایک بڑی تعداد سر کے گرتے بالوں کی پر یشانی میں مبتلا ہیں تو وہیں برطانیہ میں ایک ایسی اسکول گرل بھی ہے جو اپنی گھنی اور سنہری تین فٹ چار انچ لمبی زلفوں کے باعث ہر ایک کی توجہ کا مر کز بن گئی ہے۔

12 سالہ یہ بچی اپنی سنہری زلفوں کے باعث شہرہ آفاق کارٹون فلم کے مر کزی افسانوی کر دار Rapunzel کی حقیقی تصویر ہے جس نے لمبے با لوں کی خاطر پچھلے 11 سالوں سے اپنے با لوں کو قینچی سے دور ہی رکھا ہے۔

اور اس عرصے کے دوران صرف تین بار اپنے بال کاٹے ہیں۔ اس بچی کا قد اور بالوں کی لمبائی تقریبا برابر ہے جنھیں سنوارنے اور دھونے کیلئے اسے دن بھر محنت کرنی پڑتی ہے۔