اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک میں آلو قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مزید 3 لاکھ ٹن آلو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے بغیر درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر 3 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے۔
کہ 15 نومبر 2014 تک صفر سیلز ٹیکس پر 3 لاکھ ٹن آلو درآمد کی جا سکے گی جبکہ دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت آلو کی درآمد پر عائد کردہ 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی بھی چھوٹ دے دی گئی ہے۔