گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں قتل کے مقدمے کےاشتہاری ملزم نے فائرنگ کر کے مدعی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔اشتہاری ملزم راہ گیر سے موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گیا۔
تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کے مطابق نواحی گائوں میاں سانسی میں اشتہاری ملزم مہران عرف چندو نے محمد سیلم طاہر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ نماز پڑھ کر گھر جا رہا تھا، اشتہاری ملزم نے پہلے فائرنگ کر کے مدعی سلیم طاہر کو ہلاک کر دیا۔
جس نے اس پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرارکھا تھا۔ اس کے بعد مدعی سے ملنے آئے دو افراد سلمان اور غلام محمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔