30دن میں انتخابی اصلاحات ممکن ہیں : شاہد رضوان
Posted on January 5, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)30دن میں انتخابی اصلاحات ممکن ہیں۔الیکشن کے التواء اور جمہوریت ڈی ریل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ضلعی میڈیا ایڈوائزر پاکستان عوامی تحریک شاھد رضوان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری پر اُٹھنے والے سوالات کے جواب قوم اور اداروں نے دئیے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری پر اُٹھنے والے سوال کہ پیسہ کہاں سے آیا ،عوامی مارچ کے پیچھے کیا اسٹیبلمنٹ کا ہاتھ ہے ،ان سوالوں کے جواب میں پاکستانی قوم نے 60کروڑ جمع کر کے جواب دیا ،دوسرے سوال کا جواب ISPR(محب وطن فوج)نے دے دیا ہے کہ عوامی مارچ کے پیچھے فوج کا ہاتھ نہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 30دن میں اصلاحات ممکن ہیں ، اس حوالے سے قانون موجود ہے ،اور الیکشن کمشنر کے پاس اختیارات موجود ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ انتخابی اصلاحات کو فی الفور نافذ کیا جائے ،تاکہ 18کروڑ عوام کرپٹ انتخابی نظام کے شکنجے سے نکل سکیں ،تحریک منہاج القرآن انتخابی اصلاحات کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور 14جنوری کو عوامی پارلیمنٹ کرپٹ نظام کے خلاف اسلام آباد میں اپنا فیصلہ دیں گے۔