30 جولائی کو کے پی کے اسمبلی اجلاس میں نہیں آئیں گے، پی پی، اے این پی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے 30 جولائی کو صدارتی انتخاب کے موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے خیبرپختونخو اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور پیپلز پارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے ذرائع کو بتایا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کے فیصلے کے مطابق تیس جولائی کو صدارتی انتخابات کے موقع پر اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اور دونوں جماعتوں کے اراکین اسمبلی ووٹ پول نہیں کریں گے۔