اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت کی سیاسی موت ہو گی ، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بینکاک کے شعلے ہوں گے۔
اسلام آباد میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ تاریخی ہو گا، گوجرانوالہ میں حکومت نے کچھ لوگوں کو جوڈو کراٹے کرنے کے لیے رکھا ہے، جو انڈے ہمارے لیے رکھے ہیں۔
انہیں میں سے بچے نکلیں گے جو حکمرانوں کو کھائیں گے، تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت کی سیاسی موت ہو گی، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بینکاک کے شعلے ہوں گے۔