نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم دی بک آف لائف کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی منولو نامی نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اور اپنے خاندان کی خواہشات کو پورا کرنے کی کشمکش میں گرفتارہوتا ہے۔ لیکن کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے وہ تین مختلف دنیاؤں میں اپنے اندر موجود سب سے بڑے خوف کا سامنا کرتا ہے۔
اینیمیٹیڈ ایڈونچر کا یہ شاہکار 17 اکتوبر کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔