4 مارچ 2013 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد کاشف مشتاق کانجو کی ہدایات پر ضلع چکوال پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیاں
Posted on March 5, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال(این این اے)4 مارچ 2013 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد کاشف مشتاق کانجو کی ہدایات پر ضلع چکوال پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیاں، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ اور اس سلسلے میں35مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، چار رائفلز، چھ بارہ بور بندوقیں، چودہ پسٹلز ،گیارہ ریوالور معہ رائوندز اور چھری برآمد کر لیے۔
منشیات کے38مقدمات میں1502گرام چرس اور56 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے تین اشخاص کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران31خطرناک اشتہاری مجرمان کو بھی پابند سلاسل کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطرناک وارداتوں میں ملوث چار گینگ بھی گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 لاکھ4ہزار روپے ریکور کیے گئے۔ ڈی پی او چکوال نے ریڈنگ ٹیموں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی ضلع چکوال میں کوئی جگہ نہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چکوال پولیس محدود وسائل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
اہلیان محلہ چشتیاں و محلہ پاور ہائوس عقب ہائی وے ریسٹ ہائوس کا نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت حاجی ضیائ، ملک مشتاق احمد، پرویز اختر ،کامران حنیف، اسد خان، جواد احمد، تاج احمد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ جب تک اہلیان محلہ کے لیے نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔
ہم ان جھوٹے وعدوں کے دعوے داروں کے جھانسوں میں نہیں آسکیں گے ان ناظموں، نائب ناظموں اور اپنے چہیتوں کی گلیاں اور نالے تو بنوا دیتے مگر ہمارے مطالبوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ ہم تھانہ صدر کے عقب والی آبادی گلی نمبر چار اور اہلیان ہائی وے پاور ہائوس کے مکینوں کو ہمیشہ لاروں میں رکھا جاتا ہے۔ گلی امام کوٹ والی مسجد پیر شہانی کے سامنے والی آبادی ریسکیو1122کے عقب والی آبادی کو نالیوں کا سارا گندا پانی تھانہ صدر، ہائی وے پاور ہائوس کی دیواروں کے اتھ جا کر رک جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ساتھ والے گھروں کی بنیادوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔
گرمیوں میں مچھروں کی وجہ سے بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ معصوم بچوں اور بزرگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے قریب قریب گھروں کو بہت نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ان غریبوں کے مکان گرنے کا خدشہ بھی ہے۔ اس لیے ہم سب مل کر عہد کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جائیں گے اور نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا ہم کسی قیمت پر بھی ووٹ نہیں دیں گے۔
عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال مقرب خان نیازی نے ای ڈی او ایجوکیشن کے ہمراہ ضلع بھر کے مختلف سکولوں کا معائنہ کیا۔
اور ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طورپر ان سکولوں کی حالت بہتر بنائیں جہاں پر پولنگ سٹیشن بنائے جانے ہیں۔دریں اثناء یواین او پی ایس کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر چوہدری غلام جیلانی منہاس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ملک محمد احسان سے ملاقات کی اور ان سے پولنگ سٹیشن کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔