4 افراد نوسربازوں کے ہتھے چڑھ گئے، حادثات میں 6 زخمی

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) نوسربازوں نے 4 افراد کو لوٹ لیا، ٹریفک حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آتشزدگی سے ہزاروں کا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ میں پلاسٹک دانہ بنانے والے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس سے ہزاروں روپے کا پلاسٹک دانہ جل گیا۔ شمالی چھاؤنی کے علاقہ صدر مین بازار کے رہائشی افتخار کے گھر آگ لگنے سے قیمتی سامان خاکستر ہوگیا۔

دریں اثنا نوانکوٹ کے علاقہ نیازی اڈا کے قریب 40 سالہ دلدار حمید، لاری اڈا میں 30 سالہ شخص ،سبزی منڈی میں 30 سالہ امجد، نولکھا ریلوے سٹیشن کے قریب 45 سالہ ساجد کو نوسر بازوں نے نشہ آور اشیا کھلا کر لوٹ لیا۔ راوی روڈ کے علاقہ قلعہ لچھمن سنگھ میں رکشہ الٹنے کے باعث حشمت خان، شہباز خان اور بہادر خان زخمی ہوگئے، رائے ونڈ کے علاقہ ای ایم ای سوسائٹی کے قریب کار نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار عمران اور کاشف کو زخمی کردیاجبکہ ایم اے او کالج کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ارشد زخمی ہوگیا۔