40 ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنایا، جاپان فنی تعلیم کیلئے تعاون کرے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 40 ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنایا ہے ، جاپان بھی فنی تعلیم کے فروغ کے لیے تعاون کرے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جاپان کے سفیر” ہروشی انوماٹا” نےملاقات کی ۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

اور جاپان کو چائیے کہ ”سکل ڈویلپمنٹ پروگرام” اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھائے۔ جاپان کے سفیر”ہروشی انوماٹا” نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صوبے کی ترقی کیلئے قابل ستائش اقدامات کر رہے ہیں۔ جاپانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت فنی تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔