کراچی (جیوڈیسک) عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونا مزید 400 روپے تولہ مہنگا ہو گیا، ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔ عالمی قیمتیں بڑھنے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 2 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایک تولہ سونے کی قیمت 47 ہزار 800 روپے تھی جو اب بڑھ کر 50 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 43 ہزار 285 روپے ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق سونے کی مقامی قیمتیں بڑھنے کی ایک وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہے۔