اسلام آ باد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے 23 مارچ کووزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے 4 کٹیگریز کے 400 بڑے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس پیئرز آنرکارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرینگے اور بڑے ٹیکس دہندگان میں ٹیکس پیئرز آنرکارڈز تقسیم کرینگے۔ کارڈ ہولڈرزکو نادرا، اسپتالوں، تعلیمی اداروں، بینکوں سمیت دیگر تمام اہم مقامات پر ترجیح دی جائے گی اور ان کے ساتھ ترجیحی سلوک کیا جائیگا۔
اس کے علاوہ وی آئی پی لاونجز میں بھی ان کیلیے اسپیشل کوٹہ مختص کیا جائیگا۔ آنر کارڈ ہولڈر ٹیکس دہندگان کو مفت پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے اور انھیں بغیر ڈیوٹی اور چارجز کے 500 ڈالر کے بجائے 5 ہزار ڈالر تک کا پرسنل بیگج لانے و الے جانیکی اجازت ہوگی۔ امیگریشن کائونٹرز پر انک ی فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی جائیگی اور23 مارچ اور 14 اگست پر مدعو کیا جائیگا۔