اسلام آبادسینیٹ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 45 ارکان نے ابھی تک الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جس کی وجہ سے دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی ان ارکان کی رکنیت بدستور معطل ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 اکتوبر کو اثاثے ظاہر نہ کرنے والے سینیٹ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک سو 54 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں بطور ممبر کام کرنے سے روک دیا تھا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایک سو 9 ارکان کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے پربحال کردی گئی ہے جبکہ سینیٹر لشکری رئیسانی،ارکان قومی اسمبلی ہمایوں عزیز کرداوراویس لغاری کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے34،خیبر پختونخوا کے 4،سندھ کے 3 اور بلوچستان اسمبلی کے ایک رکن نے ابھی تک مالی گوشوارے فراہم نہیں کیے، اس وجہ سیان کی رکنیت بدستورمعطل ہے۔