5فروری کو پوری پاکستانی قوم سمیت دنیا بھر میں مقیم کمیونٹی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی :چوہدری عرفان الحسن
Posted on February 5, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
بھمبر (جی پی آئی)تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے 5فروری کو پوری پاکستانی قوم سمیت دنیا بھر میں مقیم کمیونٹی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیری قوم کو ان کی مرضی و منشا اور خواہشوں کیمطابق حق حق خودارادیت نہیں دیا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہے گے پاکستان اور بھارت فوجی ساز وسامان خریدنے پر وسائل خرچ کرتے رہے اور دونوں ملک ترقی نہیں کر سکے انہوں نے کہاکہ حالات اور وقت کا تقاضہ ہے کہ کشمیریوںکی مرضی اور منشا کیمطابق آزادی دی جائے اور دونوں ممالک فوجی سازو سامان خریدنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر وسائل صرف کریں انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم کشمیری و پاکستان کمیونٹی 5فروری کو مقبوضہ ریاست کے عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرے کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com