اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کے لیے وزیر اعظم اور صدر سے مشاورت کی جائے گی،آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ گاڑیوں کی درآمد پر پانچ سال سے عائد ریگولیٹری ڈیوٹی درست نہیں اور وہ اسے ختم کرنے کے لیے ایف بی آر کے ساتھ کام کریں گے۔
وزیر خزانہ نے ملکی بندر گاہوں پر کھڑی پانچ سال پرانی 400 گاڑیوں کو کلیئر کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ایچ ایم۔ شہزاد نے جیو نیوز کوبتایا کہ وزیر خزانہ نے گاڑیاں درآمد کرنے والوں کو کمرشل امپورٹر قرار دینے کی تجویز بھی منظور کرلی ہے۔