لاس اینجلس(جیوڈیسک)جراسک پارک فلم سیریز کے چوتھے حصے کی نمائش ملتوی کر دی گئی ہے،فلم کو مزید سنسنی خیز بنا کر آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔فلم بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے۔
اب یہ مووی آئندہ برس کے وسط تک ریلیز ہو گی۔فلم لیٹ کرنے کا مقصد اسے مزید بہتر اور سنسنی خیز بنانا ہے۔اس سے پہلے یہ فلم تیرہ جون کو ریلیز کی جانی تھی۔اس سیریز کی پہلی تین فلمیں بے حد مقبول رہیں جنہوں نے ایک ارب نوے کروڑ ڈالر بزنس کیا ہے۔