موہن جودڑو (جیوڈیسک) 5 ہزار سال پرانی تہذیب کی یاد میں سندھ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، نامور فنکاروں کی پرفارمنس، صوفیانہ اور لوک موسیقی، شرکا جھوم اٹھے۔ لوک گیتوں اور فنکاروں کی پرفارمنس نے چار چاند لگا دئیے، اس پندرہ روزہ فیسٹول کا مقصد نئی نسل کو سندھ کی روایات اور ثقافت سے روشناس کرایا جائے۔
فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں سندھ کی قدیم طرز زندگی کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔سندھ کی قدیم اور جدید ثقافت پر مبنی عروسی لباس پہنے ماڈلز نے جلوے بکھیرے، اس دوران لوک فنکار سائیں ظہور کے گیت نے سماں باندھ دیا۔
گلوکارہ عینی نے بھی اپنے انداز میں لوک گیت گائے۔ ملک بھر میں مشہور’سائیں ‘نے بھی، اپنی سائیں گیری کا جادو دکھایا۔ سندھی دھنوں پر جدید انداز میں ڈانس پیش کیا گیا تو بھی حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
راحت فتح علی خان نے بھی اپنی مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولے۔ سندھی ثقافت کو اجاگر کرتیلیزر شو نے بھی تقریب کی شان بڑھائی جسے سب نے پسند کیا۔ تقریب کا اختتام آتش بازی کے شاندار مظاہرے پر ہوا۔