ڈیرہ اسماعیل خان(جیوڈیسک)جمعیت علام اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 5 سال میں پی پی پی حکومت نے قوم کا امتحان لیا۔ پورے ملک میں کرپشن۔خونریزی، بے امنی پھیلانے کے ذمہ داروں کو اب ووٹ نہیں ملیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری شفیق کی کارکنوں سمیت جے یوآئی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 5 سا لہ دور میں پی پی پی اور اے این پی نے قوم کا امتحان لیا۔
پورے ملک میں کرپشن، بے امنی اور آگ و خو ن کا بازار گرم رہا۔اب انہیں ووٹ نہیں ملیں گے۔ ہم اقتدار میں تھے تو بچوں کو مفت کتابیں دیں،مگر اب ملک میں خونریزی ہے۔