6 سال میں 45 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری ہو گی

China ,Pakistan

China ,Pakistan

کراچی(جیوڈیسک) پاکستان میں متوقع چینی سرمایہ کاری کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں، اگلے 6 سال کے عرصے کے دوران ملک میں توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں چینی کمپنیاں 45 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم لگائیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئندہ 6 سال کے دوران چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری 45 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگی۔

اکنامک کاریڈور کے تحت چینی کمپنیاں پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں رقم لگائیں گی اور انھیں چلا کر منافع بھی حاصل کرسکیں گی۔ چینی حکومت اور بینکس اس سلسلے میں اپنی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کریں گے۔ چینی کمپنیاں توانائی کے منصوبوں میں 33 ارب 80 کروڑ ڈالر جبکہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں 11 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔