Mohammad Hassan Habib

Mohammad Hassan Habib

تہران (جیوڈیسک) برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر محمد حسن حبیب زادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ نے جلد ہی ان کے ملک میں اپنی تمام سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

سفیر محمد حسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ برطانیہ جلد ہی ان کے ملک میں اپنی تمام سفارتی سرگرمیاں بحال کر دے گا، دونوں ملکوں کے درمیان مکمل طور پر سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

یاد رہے کہ نومبر 2011 میں مشتعل افراد نے ایران میں قائم برطانوی سفارتخانے پر چڑھائی کر دی تھی اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد برطانیہ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر لئے تھے۔