فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کبڈی ہیروز وقاص گجراور لالہ عبید اللہ کومنگل کو بغیر این اوسی بھارت جاتے ہوئے واہگہ بارڈر پر گرفتار کر لیا گیا۔
دونوں کھلاڑی پاکستان ایئرفورس کے ملازم ہیں، بیرونی دورے کیلیے اپنے محکمے سے این اوسی لینا لازمی ہے لیکن دونوں بغیراین اوسی انگلینڈ کا بھی دورہ کر کے کاؤنٹیز کھیل چکے ہیں۔ اب وہ بغیراجازت لیے بھارت جارہے تھے۔
جنھیں واہگہ بارڈر پر ایئرفورس کی ٹیم نے پکڑلیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوسکتی ہے جس کے لیے انھیں ایئر ہیڈکوارٹر پشاور منتقل کیاجائے گا۔
پی اے ایف کی کبڈی ٹیم کے کوچ محمد آصف چیمہ نے ایکسپریس سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے پکڑے جانے کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھیں جلد چھوڑ دیا جائے گا۔